Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی سی بی نے آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ کی طویل ونڈو پر خدشات کا اظہار کردیا

آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر پی سی بی دیگر بورڈز سے بات چیت کا خواہاں ہے، میڈیا رپورٹس
شائع 16 جون 2022 12:15pm
ٹورنامنٹ کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ٹورنامنٹ کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ڈھائی ماہ پر مبنی طویل ونڈو پر خدشات کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر پی سی بی دیگر بورڈز سے بات چیت کا خواہاں ہے۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ ٹورنامنٹ کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔

بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کی ونڈو کے حوالے سے دیگر کرکٹ بورڈزسے بھی رابطہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جولائی میں برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران یہ معاملہ اٹھائے گا۔

lahore

PCB chairman

IPL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div