Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کو رہا کردیا

ترجمان رینجرز نے کہا کہ ارسلان خان کو مستقبل تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کرکے رہا کیا ہے
شائع 25 جون 2022 09:55am
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان ــــ تصویر، ٹویٹر
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان ــــ تصویر، ٹویٹر

رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اورصحافی ارسلان خان کو مستقبل میں ہونے والی تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کرکے رہا کردیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ محمد ارسلان خان کو ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دوران تفتیش ملزم کے دہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

تاہم جاری کردہ اعلامیے میں ترجمان رینجرز نے کہا کہ ارسلان خان کو مستقبل تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا کہ کلفٹن میں کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی جس کے نتیجے میں محمد ارسلان خان کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم رہائی کے بعد ارسلان خان نے اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ“ میں صحیح سلامت گھر واپس آ گیا ہوں، تمام مدد اور تعاون کے لیے آپ سب کا شکریہ“

خیال رہے کہ ارسلان خان کلفٹن کو علاقے سے گزشتہ روز صبح 4 بجے سے لاپتہ ہوگئے تھے، وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ (AK-47) کے ذریعے سوشل میڈیا پر سرگرم تھے۔