Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ملک میں گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری

خٰبر پختونخوا کے ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں 30 جولائی سے موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے
شائع 28 جون 2022 05:55pm
نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا امکان ہے۔  فوٹو — فائل
نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا امکان ہے۔ فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہر بشمول ڈی آئی خان، دیر، سوات، مالاکنڈ اور تورغر میں مون سون بارشیں جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام اور مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوہشرہ اور پشاور میں بھی تیز بارشوں جب کہ حساس علاقوں میں بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائڈنگ کا بھی امکان ہے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت بیشتر علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظرانتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی کہ لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ کے پی کے ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں 30 جولائی سے موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

پاکستان

PDMA

monsoon rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div