Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
شائع 30 جون 2022 11:44am
مزدوروں کی اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مزدوروں کی اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے، انہوں نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی، اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور اس کے اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مختصر عرصے میں کم وسائل رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div