Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آج سے ملک میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

کراچی میں آج شام سے موسلادھار بارش کا امکان، مون سون ہوائیں جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں داخل، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
شائع 02 جولائ 2022 09:03am
نئے بارشى سلسلے کے باعث کراچی سمیت حیدر آباد، پسنى اور گوادر کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، تصویر دی پکسل
نئے بارشى سلسلے کے باعث کراچی سمیت حیدر آباد، پسنى اور گوادر کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، تصویر دی پکسل

محکمہ موسميات نے آج سے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کراچی سمیت حیدر آباد، خضدار بدين پسنى اور گوادر کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسميات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں آج سے داخل ہوں گی جبکہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسميات کا کہنا ہے 02 سے 05 جولائی کے دوران تھر پارکر ، عمر کوٹ ، سانگڑ،بدین ،میر پور خاص، ٹھٹھہ، حیدر آباد،ٹنڈو ایم خان ، ٹنڈود والیار، دادو اور جامشورو کے اضلاع میں بھى موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

تاہم اسی دوران کوئٹہ ، ژوب، دالبندین، نوکنڈی، نوشکی، قلعہ سیف اللہ ، مستونگ، قلات اور ساحلى پٹى میں گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوگى۔

خیال رہے کہ نئے بارشى سلسلے کے باعث کراچی، حیدر آباد، خضدار بدين پسنى اور گوادر کے علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ بلوچستان میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھى خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسميات نے بتایا کہ 3 سے 05 جولائی کے دوران سمندری حالات خراب اور ناہموار ہو سکتے ہین۔

تاہم ماہی گیروں احتياط ،،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کى گئى ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div