Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق، شرح 2.73 فیصد ریکارڈ

قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے جب کہ 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
شائع 10 جولائ 2022 09:20am
145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو — فائل
145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں کورونا کے وار کے باعث مزید 502 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 18 ہزار 385 ٹیسٹ ہوئے جس میں مزید 502 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے جب کہ 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.73فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان

NIH

Covid-19 cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div