Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آصف زرداری نے اسپیکر کو عمران خان سمیت 8 اراکین کے استعفے منظور کرنے سے روک دیا

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے کیلئے استعفے منظور نہیں ہوئے، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس پر فیصلہ ہوگا
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2022 01:16pm
آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 8 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے روک دیا ہے: فوٹو اے ایف پی
آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو 8 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے روک دیا ہے: فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 8 اراکین کے استعفے منظور کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے استعفے تاحال منظورنہیں ہوسکے ہیں، فائل اسپیکر کی میز پرموجود ہے لیکن اسپیکر راجا پرویزاشرف نے تاحال دستخط نہیں کیے۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے کے لیے استعفے منظور نہیں ہوئے، استعفوں سے متعلق فیصلہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

شعبہ قانون سازی کا کہنا ہے کہ ہوم ورک مکمل ہے، استعفوں سے متعلق فیصلہ اسپیکر کو کرنا ہے۔

شعبہ قانون سازی کے مطابق اراکین تصدیق کے لیے نہیں آئے اس لیے وہ ابھی تک رکن ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ نےعمران خان سمیت 8 اراکین کے استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Asif Ali Zardari

PPP

National Assembly Speaker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div