Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی والے صرف مغلظات کہتے ہیں: شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں سندھ حکومت سے بارش نہیں سنبھالی جاتی ان سے پوچھتی ہوں کس شہر میں بارش سنبھالی جاتی ہے؟
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 01:50pm
وفاقی وزیر شازیہ مری نیوز کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز
وفاقی وزیر شازیہ مری نیوز کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: پی ٹی وی نیوز

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے صرف مغلظات کہتے ہیں، سندھ حکومت نے کوشش کی کہ الیکشن ملتوی نہ ہوں۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں سندھ حکومت سے بارش نہیں سنبھالی جاتی ان سے پوچھتی ہوں کس شہر میں بارش سنبھالی جاتی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پرمبنی ہے، عمران خان دوسروں کو بھی جھوٹ ہی سیکھاتا ہے، ہمیں بھی گالیاں دینی آتی ہیں ہم پگڑیاں اچھالنا نہیں چاہتے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ انہیں ہربات میں آصف زرداری یاد آجاتےہیں، آصف زرداری ملک کے کسی بھی حصے میں جاسکتے ہیں۔ شازیہ مری نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری آپ سے پوچھ کر پنجاب جائیں؟ ہم بدتمیزی میں ان کے لیول تک نہیں جاسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ کی رٹ لگانے والے کے اپنے بچے امپورٹڈ ہیں، عمران خان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، ماضی میں بھی مذہب کارڈ سے ملک میں تقسیم کی گئیں، عمران خان اپنے فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔

عمران خان نے کبھی اپنی کارکردگی نہیں بتائی: فیصل کریم کنڈی

نیوز کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی اپنی کارکردگی نہیں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جب پنجاب آتے ہیں یہ شروع ہوجاتے ہیں، ہم وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں آخری بال تک کھلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہبازکامیاب ہونگے، یہ لوگ پھربغض زرداری میں پریس کانفرنس کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل آصف زرداری کی بیٹی (آصفہ بھٹو زرداری) نے انتخابی مہم چلائی، عمران خان بھی اپنی بیٹی سےانتخابی مہم چلوائیں، ہم عمران خان کی بیٹی کو سندھ میں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

اسلام آباد

PPP

Shazia Marri

Faisal Karim Kundi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div