عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سمیت حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2022 04:09pm
عمران خان نے اہم ترین اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے، تصویر فیس بک
عمران خان نے اہم ترین اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے، تصویر فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پارٹی کی سینئر قیادت کو طلب کرلیا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج شام کو ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورت حال پرغور سمیت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے زیر سماعت مقدمات پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پرغور کیا جائے گا، جبکہ حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

اسلام آباد

imran khan

Bani Gala