Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

‘چوہدری شجاعت نے عمران خان جیسی ہدایات دیں تومعیاربدل دیا گیا’

عمران خان نے اپنے اراکین کو پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کی ہدایات پارٹی سربراہ کے طور پر جاری کی تھیں، عطا اللہ تارڑ
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2022 02:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتا ہے، عمران خان نے اپنے اراکین کو پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کی ہدایات پارٹی سربراہ کے طور پر جاری کی تھیں، ایسی ہی ہدایات چوہدری شجاعت نے جاری کیں تو معیار بدل دیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ رن آف الیکشن 186 ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتا ہے، 25 اراکین کو ڈی سیٹ کرکے 25 ووٹوں کو شمار کیا گیا، لوگ انصاف کے دوہرے معیار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور نے بھی سوال اٹھایا کہ دوہرا معیار کیوں ہے؟

PML-N

Ataullah Tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div