Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وقت سے پہلے آرمی چیف کی تقرری میں کوئی حرج نہیں، صدرِ مملکت

58 ٹو بی جیسے اختیارات صدر کو دینے کا حامی نہیں، صدر عارف علوی
شائع 26 جولائ 2022 02:31pm
شہباز حکومت کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں، صدر عارف علوی (فائل فوٹو)
شہباز حکومت کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں، صدر عارف علوی (فائل فوٹو)
Army Chief ki qabal az waqt taqaruri mein koi harj nahe: Arif alvi | Aaj News Updates

صدرِ مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے ہونے میں کوئی حرج نہیں۔

ایوانِ صدر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ عمران خان سے کافی عرصہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہی ان کی جانب سے کوئی ہدایت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی کے پاس واضح مینڈیٹ نہیں، الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے، اسٹیک ہولڈز کہیں تو سیاسی قوتوں کے درمیان کردار ادا کرسکتا ہوں۔ مذاکرات یا الیکشن کا فیصلہ سیاسی قوتوں پر منحصرہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی نظام کا حامی نہیں ہوں، نہ ہی 58 ٹو بی جیسے اختیارات صدر کو دینے کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام آزمودہ ہے، اسے ہی چلتے رہنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی میرے پاس 74 سمریاں آئیں، جن میں سے 69 پر دستخط کئے اور 4 واپس کر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے سازش پر عمران کے مؤقف پر چیف جسٹس کوخط لکھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی صورتِ حال بہتر کے لئے بہت محنت کرنا پڑی۔

President Arif Alvi

Article 58 (2B)

Army chief appointment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div