Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

متھیرا کا “لاہوری کتوں” کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان

متھیرا کے اعلان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، عوام کا حیران کن ردعمل۔
شائع 02 اگست 2022 12:41pm
تصویر بزریعہ انسٹاگرام/متھیرا
تصویر بزریعہ انسٹاگرام/متھیرا

پاکستانی شوبز سے وابستہ بے باک شو ہوسٹ متھیرا نے آوارہ کتوں کو ملک سے باہر بھیجنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

متھیرا آوارہ کتوں کا گھرا فراہم کرنے کے لیے شروع کئے گئے پروجیکٹ “فالتو سے پالتو” کا حصہ بن گئی ہیں، جس کے تحت پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے 17 آوارہ کتوں کو کینیڈا منتقل کیا جائے گا۔

متھیرا نے رحم دلی کی مثال قائم کرتے ہوئے مداحوں سے آوارہ کتّوں کی منتقلی کے لیے فنڈز کی اپیل کردی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر“سیو دی اینیمل پروجیکٹ“ کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، “انہیں ان کے مستقل گھر بھیجنے میں ہماری مدد کریں، ان جانوروں نے جہنم کو دیکھا ہے، یہ بھی خوشی کے مستحق ہیں۔”

متھیرا نے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ، “آپ کا ایک چھوٹا سا عطیہ یا اس پیغام کو آگے بڑھانا بھی اہمیت کا حامل ہوگا، ان کی مدد کریں۔”

فالتو سے پالتو

فالتو سے پالتو پروگرام کے تحت 17 آوارہ کتوں کو پاکستان سے کینیڈا منتقل کیا جائے گا، ایک کتّے کی کینیڈا منتقلی پر 1500 سے 1800 ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اب تک تین کتوں کو بھیجنےکے انتظامات ہوچکے ہیں۔ یہ پروگرام نو سال سے لاہور میں آوارہ کتوں اور بلیوں کو بچانے اور ان کی بحالی کا کام کر رہا ہے۔

متھیرا کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ “ ہمیں صرف ایک ہی امید نظر آرہی ہے کہ ان کتوں کو کینیڈا بھیج دیا جائے۔ اسی لیے ہم نے پراجیکٹ “سیو دی اینیملز” کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ انہیں وہ زندگی مل سکے جس کے وہ مستحق ہیں۔“