Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوا: خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ فنڈنگ کیس میں بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔۔ پی ٹی آئی پرکسی جماعت نےکیس نہیں کیا تھا ، پی ٹی آئی پر ان کےبانی رکن نےکیس کیاتھا۔
شائع 02 اگست 2022 02:59pm
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پریسس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پریسس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےدلیرانہ فیصلہ دیا جس کی میں داد دیتاہوں، فیصلہ آئین وقانون کےمطابق ہوا جس کا احترام کرناچاہئے۔

اسلام آباد میں قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فنڈنگ کیس میں بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔۔ پی ٹی آئی پرکسی جماعت نےکیس نہیں کیا تھا ، پی ٹی آئی پر ان کےبانی رکن نےکیس کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان کب تک جھوٹ بول کرقوم کولوری دیتےرہیں گے، ہمیں قوم کےسامنے جھوٹ نہیں سچ بولنا ہوگا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں معیشت کابہت براحال ہوا،عمران خان نےفنڈنگ کےمعاملےمیں غلط بیانی کی، الیکشن کمیشن نےعدالتی حکم پرروزانہ کی بنیادپرسماعت کی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے دباؤ بڑھانے کیلئے احتجاج کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے خطرہ نہیں تواحتجاج کیوں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں ثابت ہوگیا کہ انہوں نےممنوعہ فنڈنگ لی،غیر ملکی شخص یاکمپنی سےفنڈزلیناغیرقانونی ہے۔