Aaj News

ڈالر کو مزید جھٹکا، روپے کی قدر میں اضافہ

منگل کے روز انٹربینک میں 46 پیسے کمی کے بعد ڈالر 238 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے
شائع 02 اگست 2022 04:52pm
<p>امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 241 روپے ہے۔ فوٹو — فائل</p>

امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 241 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں 46 پیسے کمی کے بعد ڈالر 238 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 99 پیسے کی کمی اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 238 روپے 84 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

پاکستان

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

مقبول ترین