Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ممنوعہ فنڈنگ: الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فیصلہ سنایا: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کوبیٹےکی کمپنی سےتنخواہ نہ لینےپرنااہل کیاگیا، جےآئی ٹی بنواکرنوازشریف کوسیاست سےنااہل کر دیا گیا۔
شائع 02 اگست 2022 06:36pm
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف (فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف (فوٹو: اے ایف پی)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن نے8سال کےبعدایک فیصلہ سنایا، اتنےاہم مسئلے پرفیصلہ اتنی تاخیرسےآنےکی مثال نہیں ملتی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کوبیٹےکی کمپنی سےتنخواہ نہ لینےپرنااہل کیاگیا، جےآئی ٹی بنواکرنوازشریف کوسیاست سےنااہل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنرکانام تحریک انصاف نےتجویزکیاتھا، ہم نے تحریک انصاف کے فیصلے کا احترام کیا،عمران خان نےپچھلےالیکشن کمشنر کو بھی ٹارگٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ نئےآنےوالےچیف الیکشن کمشنراچھےہیں جوعمران خان کےمفادات کا تحفظ نہ کرےوہ برا،جوکرےوہ اس کیلئےاچھاہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ شخص لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا ہے، کسی اورشخص نےایسی گفتگوکی ہوتی تواس پرکیامقدمات بنتے۔