Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی میں نو سالہ بچی کو پنجرے میں قید کرنے والا شرابی گرفتار

ملزم شرابی ہونے کے علاوہ غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب (بوٹ لیگنگ مونشائن) میں بھی ملوث ہے
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 10:36pm

اورنگی ٹاؤن سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی نو سالہ بچی کو ایک غیر قانونی شراب فروش کے گھر سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی اتوار کی شام کو لاپتہ ہوئی تھی جس کے والدین اور علاقہ مکینوں نے پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں بچی کی گمشدگی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔

بچی کو اس کے والدین نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ محلے میں دروازہ تا دروازہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ بچی کے بھائی نے آج ڈیجیٹل کو بتایا کہ میری لاپتہ بہن کی تلاش کے لئے سرچ پارٹی (تلاشی لینے والوں) نے گھر گھر تلاشی لینے کا فیصلہ کیا۔

تلاشی کے دوران ایک محلہ دار پڑوسی نے جن کا بلکل سامنے تھا، انہوں نے رضا کارانہ طور پر اپنے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کا خاندان دور تھا اور وہ اس وقت دو منزلہ مکان میں اکیلا رہائش پزیر تھا جب کہ ملزم شرابی ہونے کے علاوہ غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب (بوٹ لیگنگ مونشائن) میں بھی ملوث ہے۔

آج ڈیجیٹل کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سرچ پارٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ گھر گھر تلاشی کے دوران سامنے والے مکان مالک کی جانب سے تلاشی دینے کی اجازت نہ دینے پر دونوں پارٹیوں کے مابین جھگڑا بھی ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب سرچ پارٹی گھر کی اوپر والی منزل تک پہنچی تو انہیں ایک پنجرے میں بند بچی ملی جس کو گلے میں جکڑ کر رکھا تھا، متاثرہ بچی نے امداد فراہم کرنے والوں کو بتایا کہ اغوا کار نے اس کے گلے پر چُھری رکھی تھی۔

بچی نے انہیں بتایا کہ اس کے اغوا کار نے فون پر کسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آکر لڑکی کو لے جاؤ’۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کروا لیا اور اسے والدین کے حوالے کردیا جب کہ ملزم کو حراست میں لے کردفعہ 364- اے کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی البتہ انسداد تشدد و جرم سیل (اے وی سی سی) کیس کی مزید تحقیقات کرے گی۔

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے آج ڈیجیٹل کو بتایا کہ ملزم پر غیر قانونی شراب رکھنے کے معاملے پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس رپورٹ درج نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا تھا۔

karachi

Sindh Police

crimes against women

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div