Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

معروف برطانوی ریپرڈچ ویلی دائرہ اسلام میں داخل

وائرل ویڈیو میں ڈچ عالم دین کے ہاتھ پرمشرف بہ اسلام ہوتے ہوئے کلمہ پڑھ رہے ہیں۔
شائع 04 اگست 2022 02:17pm
اسکرین گرب تصویر
اسکرین گرب تصویر

ڈچ ویلی کے نام سے پہچانے جانے والے برطانوی گلوکار و ریپراسٹیفن فیبلس ایلن اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکردائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرڈچ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوتے ہوئے کلمہ پڑھ رہے ہیں۔

ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پراسلام قبول کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ۔

گزشتہ دو روزسے ٹوئٹر، یوٹیوب اورٹک ٹاک پر وائرل اس ویڈیو سے قبل ایسی خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ برطانوی ریپراسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتب کا باقاعدگی سے مطالعہ کررہے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

ڈچ نے اب اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اسلام قبول کرچکے ہیں اور حضرت عیسیٰؑ پرخدا کے پیغمبر کے ناطے یقین رکھتے ہیں۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والےاسٹیفن فیبلس ایلن کم عمری میں ہی نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے اسی لیے اپنا نام بھی اسی مناسبت سے رکھا جس سے انہیں شہرت ملی۔ مسیحی مذہب کے پیروکار ڈچ ویلی کی بہن اسٹیفلون ڈون بھی ریپرہیں ۔

Dutchavelli

converts to Islam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div