Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران خان سیاست نہیں کر سکتے: شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی شخص ایسا نہیں کہ سکتا کہ پاکستان تین حصوں میں بٹ سکتا ہے لیکن عمران خان نے ایسا کہا تھا۔
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 04:12pm
کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد عمران خان سیاست نہیں کر سکتے، اگر فیصلہ پی ٹی آئی کیخلاف نہیں ہوا ہے تو پھر احتجاج کی کال کیوں دی جا رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی شخص ایسا نہیں کہ سکتا کہ پاکستان تین حصوں میں بٹ سکتا ہے لیکن عمران خان نے ایسا کہا تھا۔۔۔ لیکن دوسری طرف جب محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرا لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ورکرز کے کٹہرے میں اب مجرم ثابت ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے صرف سزا نہیں سنائی باقی پورا کچا چٹھا چارج شیٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اس وقت ایجنڈا ہے کہ کسی طرح سے لوگوں کو سڑکوں پر لا کر ملک میں خون خرابا کیا جائے، وہ چاہتا ہے کہ ملک میں ایسے حالات ہوں ایسی انارکی ہو کہ خدانخواستہ حالات خراب ہوں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوان نسل کو سڑک پر لانا چاہتا ہے لیکن میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے اپنے بیٹوں کو برطانیہ سے لائیں، اپنی اولاد کو آپ برطانیہ میں سیکیور کر کے بیٹھے ہوں اور ہمارے قوم کے بچوں کو اور نوجوانوں کو سڑکوں پر لا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div