Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرے: مریم نواز

عمران خان کی “غیر قانونی رقم سے اپنی جیبیں بھرنے کی خواہش” کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان اٹھانا پڑا۔
اپ ڈیٹ 05 اگست 2022 09:15am
مریم نواز (فوٹو: ٹوئٹر)
مریم نواز (فوٹو: ٹوئٹر)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے استعفیٰ مانگنے کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی “غیر قانونی رقم سے اپنی جیبیں بھرنے کی خواہش” کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ![ ][1 انہوں نے مزید کہا کہ “انشاءاللہ عمران تو جائے گا لیکن وہ اپنے ان ممبران کو بھی ڈبو دے گا جن کے نام پر اس نے بیرون ملک سے پیسے مانگے تھے۔”

اس سے قبل، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر پرامن مظاہرہ کرے گی۔

دریں اثناء وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بدھ کے روزاعلان کیا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کی اجازت نہیں دے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، “اگر حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔”

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div