Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا
شائع 05 اگست 2022 12:34pm
پابندی دفعہ 114 کے تحت آئی جی سندھ کی درخواست پرعائد کی ہے،  تصویر/فائل
پابندی دفعہ 114 کے تحت آئی جی سندھ کی درخواست پرعائد کی ہے، تصویر/فائل

کراچی سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی 5 سے 10 اگست (6 سے 12 محرم الحرام) تک برقرار رہے گی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خواتین، بچے، بزرگ، صحافی، لازمی خدمات انجام دینے والے افراد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

محرم الحرم میں امن و امان کی برقرار رکھنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

karachi

Sindh Police

Pillion Riding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div