Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ کے مختلف شہروں میں آج 8 محرم الحرام کے جلوس نکالے جائیں گے

کراچی میں 8 محرم کا جلوس آج نماز ظہر کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پریز ہو گا۔
اپ ڈیٹ 07 اگست 2022 05:18pm
مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مختلف شہروں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج 8 محرم الحرام کے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی سے کھارادر تک سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ 8 محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کو سیل کرنے کے لیے کنٹینر بھی لگائے جا رہے ہیں۔

8 محرم الحرام کو صرف جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں موبائل فون کی بندش ہوگی جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل طور پر موبائل فون کی بندش ہوگی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں دفعہ 144 کے تحت6 محرم الحرام 5 اگست سے 12 محرم الحرام 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے حکم پر جنوبی پنجاب پولیس آفس میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

کنٹرول روم سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وفاقی درالحکومت میں صرف جلوس کی گزرگاہوں پرموبائل فون سروس بند ہوگی جبکہ راولپنڈی میں 9 اور10محرم الحرام تک موبائل فون سروس مکمل طور پر بند ہوگی۔

کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس آج نماز ظہر کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پریز ہو گا۔

ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جبکہ 9 اور 10 محرم کا مرکزی جلوس بھی نشترپارک سے برآمد ہوگا، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوس کی گزرگاہوں پر 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانٹرنگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div