ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے گھر ڈیڑھ کروڑ کی واردات

ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی نقدی سونا اور جوہرات لے کر فرار ہوگئے
شائع 11 اگست 2022 06:49pm

لاہور میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اشترعباس کے گھر واردات کے دوران ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی نقدی سونا اور جوہرات لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 80 لاکھ روپے مالیت کا سونا، نقدی اور ہیرے کے زیورات لے اڑے۔

اشتر عباس کی اہلیہ کی مدعیت میں درج واردات کے مقدمے میں بتایا گیا کہ اہلِ خانہ یومِ عاشور کے جلوس میں شرکت کیلئے گئے، واردات 8 اگست کو جی او آر تھری میں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فنگرپرنٹس اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔