Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

75واں جشن آزادی: مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور مزار اقبال پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
اپ ڈیٹ 14 اگست 2022 11:41am
کموڈور محمد خالد اور میجر جنرل شہباز خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کموڈور محمد خالد اور میجر جنرل شہباز خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں مزارقائد اورلاہور میں مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی میں مزارقائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈ زکی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد داؤد نے سر انجام دیئے۔

پریڈ کے دوران مہمان خصوصی کموڈور محمد خالد نے گارڈ زکی تبدیلی کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اعزازی گارڈز پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز کے دستوں پر مشتمل ہے ،جن میں 48 کیڈٹس بشمول 2 فیمیل کیڈٹس اور 32 سیلرز شامل ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد میں ہو نے والی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کیڈٹس نے بھی حصہ لیا۔

مزار علامہ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

دوسری جانب پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار علامہ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ، جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان تھے۔

مراز اقبال پر جشن آزادی کی ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پنجاب رینجرز کی جگہ پاک فوج کے دستے نے ذمہ داری سنبھالی۔

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا، انہوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورمزار پر فاتحہ خوانی کی۔

مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

karachi

independence day

14th August

mazar e iqbal

mazar e qauid

gaurd cermoney

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div