Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی، روسی صدر کی پاکستانی حکومت اورعوام کو مبارکباد

صدرپیوٹن نے کہا کہ پاک روس مضبوط تعلقات علاقائی سلامتی کے لئے اہم ہیں
شائع 14 اگست 2022 04:00pm
تصویر/روسی سفارت خانہ پاکستان
تصویر/روسی سفارت خانہ پاکستان

روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی مکمل ہونے پرحکومت اورعوام کو بھرپور مبارکباد دی ہے۔

صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف کے نام لکھے گئے خط میں صدرپیوٹن نے کہا کہ پاک روس مضبوط تعلقات علاقائی سلامتی واستحکام کے لئے اہم ہیں۔

آج ملک بھر میں 75واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div