عدالت کا حلیم عادل شیخ کو جیل بھیجنے کا حکم

حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے
اپ ڈیٹ 17 اگست 2022 02:36pm
تصویر/فیس بُک آفیشک پیچ
تصویر/فیس بُک آفیشک پیچ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کوعدالت نے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اس قبل حلیم عادل کو کراچی میں ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں حلیم عادل شیخ کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی، جس پراینٹی انکروچمنٹ حکام نے پی ٹی آئی رہنماکوحراست میں لے لیا۔

اینٹی انکروچمنٹ کے حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے لیکن وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق 12 نوٹسز بھیجے جانے کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔

pti leader

karachi

Haleem Adil Sheikh