Aaj News

امپورٹڈ اشیاء پرڈیوٹی لگائیں گے، تاکہ زیادہ درآمد نہ ہوں: وزیر خزانہ

ہم نے امپورٹ پرپابندی عائد کی تھی۔
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 07:31pm
<p>اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب</p>

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وفاقی حکومت نے لگژری آئٹمز کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی، مفتاح اسماعیل نے کہا ہے امپورٹڈ اشیاء پرڈیوٹی لگا دیں گے تاکہ زیادہ درآمد نہ ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ آئی ایم ایف سےطویل مذاکرات کے بعد 29 اگست کو بورڈ کی میٹنگ طے ہوگئی، آئی ایم ایف کی جتنی بھی شرائط تھیں پوری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلے کہا تھا کہ 4 بلین ڈالر کا فنڈنگ گیپ ہے، اب آئی ایم ایف چاہتاہے کہ 6 ساڑھے 6 بلین سے ریزر بڑھ جائیں، اور بورڈ کی میٹنگ سے پہلے امپورٹ سے پابندیاں ہٹالیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 3 دوست ممالک کےذریعے 4 بلین ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہوئی ہے، چین کے2بلین ڈالرری رول کرنے تھے وہ بھی ہوگئے اور سعودی عرب نےبھی کہاہےکہ ہم بھی فنڈزری رول کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام چیزوں پرسے پابندیاں ہٹا رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ جتنی ڈیوٹیز ہیں اس پر3 گنا ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دیں۔ لگژری آئٹم کوکھول دیں مگراتنی ڈیوٹی ڈال دیں گے تاکہ امپورٹ کم ہو، امپورٹڈ جوتے، پرس اوردیگر ایسی چیزوں پرڈیوٹی لگائیں گے تاکہ زیادہ امپورٹ نہ ہو۔

وفاقی وزیرنے امپوٹڈ لگژری آئٹم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لگژری گاڑیوں اور الیکٹرانکس پر 400 سے 600 فیصد ٹیکس عائد کردیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سگریٹ اور تمباکو پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، 4 تمباکو کمپنیاں نے ٹریک اینڈ ٹریس میں آگئی ہیں ، تمباکو اور سگریٹ پر 36ارب روپے مزید ٹیکس لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمباکو پر ٹیکس 10روپےسے بڑھا کر 380 روپے کر رہے ہیں ، جو کمپنیاں سیل ٹیکس نہیں دے رہی تھیں ان کا اسٹے آرڈر ہٹوا دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

مقبول ترین