کراچی سے کیسا رشتہ ہے؟ جوہی چاولہ کا پرانہ انٹرویو وائرل

سال 2018 میں جوہی چاولہ نے کراچی کا دورہ کیا تھا
شائع 20 اگست 2022 11:23pm

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا جس میں وہ بتاتی ہیں کہ ان کا کراچی شہر سے کیسا تعلق ہے ۔

بالی ووڈ معروف سینئر اداکارہ جوہی چاولہ کا وائرل ہونے والے اس انٹرویو میں کہنا تھا کہ کراچی سے ان کا سالوں پرانا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کراچی کا رُخ کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ تقسیمِ برصغیر کے وقت ان کے نانا ، نانی دادا اور دادی بچوں سمیت بھارت منتقل ہوگئے تھے جبکہ ان کی خالہ کی شادی کراچی کے ایک مشہور فلم پروڈیوسر جگدیش چاند آندد (جے سی) آنند سے ہوئی تھی، جنہوں نے پاکستان نہیں چھوڑا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جگدیش چاند آندد پاکستان کے مشہور پروڈکشن ہاؤس ‘ایور ریڈی پکچر’کے مالک تھے اور وہ کراچی کی ایک مشہور شخصیت تھے جبکہ ان کے کزنز اب بھی کراچی میں ہی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں جوہی چاولہ کو کراچی میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے بعد ازاں اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کراچی آنے کی تصدیق بھی کی تھی۔