Aaj News

اتوار, اپريل 14, 2024  
05 Shawwal 1445  

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 225 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں سے مزید 9 افرادجان کی بازی ہارگئے۔
شائع 22 اگست 2022 10:44am
بلوچستان کا پاکستان بھر سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بلوچستان کا پاکستان بھر سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بلوچستان کا پاکستان بھر سے زمینی راستہ 4 روز سے تاحال منقطع ہے۔

بلوچستان میں اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ، بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 225ہوگئی۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں سے مزید 9 افرادجان کی بازی ہارگئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

صوبے بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں یکم جون سے اب تک جاں بحق والوں کی تعداد 225 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق، تعداد 216 ہوگئی

بلوچستان کا پاکستان بھر سے زمینی راستہ 4 روز سے تاحال منقطع ہے، کراچی پنجاب اور سندھ سے ملانے والی قومی شاہرائیں تاحال بحال نہ ہوسکیں ۔

آج روالپنڈی جانےوالی ٹرین بھی سبی سے آگے ٹریک زیر آب آنے کے باعث کولپور سے واپس کوئٹہ آگئی۔

ضلع قلات کے درجنوں دیہاتوں کا بھی زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے جہاں پانی زیادہ ہونےکی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 26ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے۔

بارشوں کے باعث ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں اور انگور سیب کے باغات، ٹیوب ویلز بورنگ اور سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

quetta

Rain

death casualties

Balochistan flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div