Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ویڈیو: 8 منٹ میں پاپ کارن کے 32 ڈبے کھانے والے نے عالمی ریکارڈ بنالیا

جوئے چیسٹ نٹ دنیا بھر میں "جبڑوں والا" کے لقب سے مشہور ہے
شائع 26 اگست 2022 07:54pm

جوئے چیسٹ نٹ نامی ایک امریکی نے انگلینڈ میں پاپ کارن کےبتیس ڈبے ایک وقت میں کھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ جوئے چیسٹ نٹ نے ایک بین الاقوامی مقابلے میں جو بدھ کو امریکی ریاست ‘انڈیانا’ کے دارالحکومت انڈیانا پولس میں منعقد ہوا میں یہ مقابلہ جیتا۔

اس پر اسے چار لاکھ پچاس ہزار ڈالرکی رقم بہ طور انعام ملی۔ اس نے پاپ کارن کے 32 ڈبے کھائے، ایک ڈبے کا وزن 680 گرام ہے یہ سب اس نے صرف آٹھ منٹ میں کیا۔

جوئے چیسٹ نٹ امریکا کے اندر اور باہر کھانے کی مختلف ریس جیتنے کے لیے “جبڑوں والا” کے لقب سے مشہور ہے۔

اس سے قبل پاپ کارکن کا پچھلا ریکارڈ لاس اینجلس میں گذشتہ سال 28.5 ڈبے کھا کربنایا گیا تھا۔

پاپ کارن کو جلدی سے چبانے کے لیےچیسٹ نٹ دانے داروں کو نرم کرنے کے لیے بہت زیادہ پانی پیتا،پھر دوسروں کو اپنے منہ میں داخل کرتا اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بھی چباتا ہے ۔

Guinness World Records