Aaj News

پیر, اپريل 22, 2024  
13 Shawwal 1445  

کراچی: نجی بینک سے نا معلوم ملزمان دو کلو سونا لیکر فرار

ضرورت پڑنے پر جب بینک آکر لاکر کھولا تو سونے کی جگہ صرف ایک خالی شاپر موجود تھا
شائع 31 اگست 2022 09:25pm
سونے کی جگہ صرف ایک خالی شاپر موجود تھا۔ فوٹو — فائل
سونے کی جگہ صرف ایک خالی شاپر موجود تھا۔ فوٹو — فائل

کراچی: ڈیفنس خیابان شہباز میں نجی بینک سے نا معلوم ملزمان بینک لاکر سے دو کلو سونا لے کر فرار ہوگئے۔

ڈیفنس خیابان شہباز میں نجی بینک میں لاکر سے چوری کی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان شہری انوار الحق کا دو کلو سونا لے اڑے۔

پولیس کے مطابق شہری نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ پورے خاندان کا سونا بینک لاکر میں رکھا تھا اور مئی 2020 میں آخری بار لاکر کھولا کیا گیا تھا تاہم اب ضرورت پڑنے پر جب بینک آکر لاکر کھولا تو سونے کی جگہ صرف ایک خالی شاپر موجود تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں جب کہ متاثرہ شہری کا ابتدائی بیان قلمبند کرنے کے بعد پولیس نے شہری کو درخشاں تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

karachi

Gold

Robbery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div