Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ارجنٹینا کی نائب صدر پر قاتلانہ حملہ

ویڈیو میں ایک شخص کو بالکل قریب سے گولی چلاتے دیکھاجاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 09:15pm
تصویر بشکریہ روئٹرز
تصویر بشکریہ روئٹرز

ارجنٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنانڈیزڈی کرچنرقاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا اپنی رہائشگاہ کے باہر سپورٹرز کے ہجوم میں گھری تھیں کہ اچانک مسلح شخص نے بالکل سامنے سے آکران پر گولی چلانے کی کوشش کی ۔

پولیس نے 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ ارجنٹائن اورارد گرد کے علاقے میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

واقعے کے بعد ارجنٹائن کے صدرالبرٹوفرنانڈیز نے ٹیلیویژن خطاب میں کہا، “ ایک شخص نے نائب صدر کے سر کا نشانہ لے کرٹرگر کھینچ لیا۔ کرسٹینا ابھی تک حیات ہیں کیونکہ، کسی وجہ سے ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی، لیکن بندوق سے گولی نہیں چلی“۔

صدر کے مطابق حملہ آور کی گن پانچ گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن میں جمہوریت کی واپسی کے بعد سے یہ سب سے سنگین واقعہ ہے جس سے ہم گزرے ہیں۔

فرنانڈیز ڈی کرچنرپربدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے اورحملے کے وقت سیکڑوں حامی بیونس آئرس میں ان کے گھر کے باہر جمع تھے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو نائب صدر کے بالکل قریب آکرگن چلانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرسٹینا فرنانڈیز 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو بار صدر رہ چکی ہیں۔

Argentina

Argentina's Vice President

Cristina Fernandez de Kirchner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div