Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئی پی ایل: برائن لارا سن رائزرز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر

وہ آسٹریلیا کے ٹام موڈی کی جگہ لیں گے۔
شائع 03 ستمبر 2022 09:44pm

کرکٹ کے عظیم کھلاڑی برائن لارا کو اگلے انڈین پریمیئر لیگ سیزن کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا جو کھیل کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، گزشتہ سال کے آخر میں بیٹنگ کوچ اور اسٹریٹجک مشیر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوئے۔

وہ آسٹریلیا کے ٹام موڈی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے دو مایوس کن سیزن کے دوران ٹیم کی کوچنگ کی۔

سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ “کرکٹ کے لیجنڈ برائن لارا آئندہ آئی پی ایل سیزن کے لیے ہمارے ہیڈ کوچ ہوں گے۔”

برائن لارا نے اپنے 26 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے دوران بیٹنگ کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

انہوں نے 2004 میں انگلینڈ کے خلاف 400 ناٹ آؤٹ کے ساتھ سب سے زیادہ انفرادی اننگز کا ٹیسٹ سکور بنایا تھا۔

حیدرآباد اس سال کیوی کپتان کین ولیمسن کی قیادت میں 10 ٹیموں پر مشتمل آئی پی ایل مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہا۔

IPL

Brian Lara

Great Cricketer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div