Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے شاہین فورس قائم کردی

300 جوانوں پر مشتمل شاہین فورس جدید اسلحے سے لیس رکھا گیا ہے
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2022 06:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے جدید شاہین فورس قائم کردی۔

کراچی میں حالیہ بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے باعث کئی گھر اجڑ گئے، ان جرائم کی روک تھام کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہین فورس نامی ایک اور فورس قائم کردی۔

300جوانوں پر مشتمل شاہین فورس کا افتتاح پولیس چیف نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں کیا۔

اس موقع پر کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس مہینے ڈکیتی مزاحمت پر دس افراد جان سے گئے، 15 پولیس مقابلوں میں پانچ ڈاکو مارے گئے جب کہ 14 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین فورس کے جوانوں کو ایس ایس پیز تعینات اور ڈی آئی جیز ان کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے، فورس کو الگ پہچان اور جدید اسلحے سے لیس رکھا گیا ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police Force

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div