Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

”سمپسن کارٹون“ نے ملکہ برطانیہ کی وفات کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی؟

لوگ حیران ہیں کہ سمپسن نے مستقبل کی اتنی درست پیش گوئی کیسے کی اور اسے اب تک نظر انداز کیوں کیا گیا؟
شائع 25 ستمبر 2022 06:42pm
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

مشہورِ زمانہ کارٹون سیریز ”سمپسن“ عالمی واقعات کی پیش گوئی کیلئے مشہور ہے، اور اس بار بھی اسے ایک بڑی پیش گوئی کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

لوگ حیران ہیں کہ سمپسن نے مستقبل کی اتنی درست پیش گوئی کیسے کی اور اسے اب تک نظر انداز کیوں کیا گیا؟

گزشتہ کچھ سالوں میں کئی بڑے واقعات رونما ہوئے اور بعد میں سوشل میڈیا نے پایا کہ سمپسن پہلے ہی ان واقعات کی درست پیش گوئی کر چکا تھا۔

حال ہی میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ہوا، جس کے فوراً بعد سمپسن شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا، اور دعویٰ کیا گیا کہ سمپسن نے ملکہ برطنایہ کے انتقال کے دن کی درست پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی۔

کلپ کو دیکھا جائے تو بے شک یہ انتہائی یہ چونکانے والا اور خوفناک تھا۔

@laikacl 🚫⚠️¿O todo era ficción? #queenelizabeth #illuminati #reptilian #explore #simpsons ♬ sᴛᴇʀᴇᴏ ʜᴇᴀʀᴛs - 🕷

ٹک ٹاک ورژن میں اینی میٹڈ کوئین کے پیچھے دیوار پر ایک چھوٹا سا لیبل دیکھا جا سکتا ہے، جس پر تاریخ ”8.9.2022“ درج تھی، جو ملکہ الزبتھ کی موت کے دن کا حوالہ دیتی نظر آتی ہے۔

لیکن اس کی حقیقت بعد میں کھل گئی۔ سمپسن کی پیش گوئی غلط نکلی۔ یہ لیبل اصل ایپی سوڈ میں ملکہ کے پیچھے ظاہر نہیں ہوتا۔

سمپسن کی پچھلی پیش گوئیاں

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ سمپسن نے کوئی پیش گوئی کی ہو، رواں سالل یوکرین پر روس کے بڑے حملے کی پیش گوئی بھی 1998 میں کی گئی تھی اور Metaverse کے مستقبل کی بھی پیش گوئی سمپسن کی جانب سے کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ٹرمپ کو امریکا کی صدارت ملنا اور کمیلا ہارس کا نائب صدر منتخب ہونا بھی انہی پیش گوئیوں میں شامل ہے۔

یہ کارٹون سیریز 1989میں شروع کی گئی تھی اور تقریباً 30 تیس سالوں سے جاری ہے۔ اس کارٹون سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی مختلف اقساط میں کچھ ایسے واقعات پیش کئے گئے ہیں جو آج حقیقی طور پر رونما ہورہے ہیں۔

سمپسن کارٹون سیریز کی پیشن گوئیاں حقیقت سے قریب تر نظر آتی ہیں۔ اس میں دکھائے جانے والے واقعات حقیقی دنیا میں ہو بہو پیش آرہے ہیں۔

وہ سائنسی ایجادات ہوں یا سیاسی اسکینڈلز، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت ملنے کی پیش گوئی، اسمارٹ واچ کا آئیڈیا متعارف کرانا، امریکہ میں 11/9 کا واقعہ بھی اسی سیریز میں دکھایا گیا تھا۔

Predictions

Queen's Death

The Simpsons

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div