Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

احدرضا میرکے ایک جواب نے خاتون مداح کا دن یادگار بنادیا

احدرضا میراس حوالے سے خاصے خوش قسمت واقع ہوئے ہیں
شائع 29 ستمبر 2022 03:56pm

شوبزستاروں کی شہرت میں ان کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پرستاروں کا بھی اہم کردارہوتا ہے اور احدرضا میراس حوالے سے خاصے خوش قسمت واقع ہوئے ہیں۔

نوجوان نسل میں بے حد مقبول احد رضا میر آج اپنی 29ویں سالگرہ منارہے ہیں ، ان کی ایک خاتون مداح نے اپنی ٹویٹ میں ایک خواہش کا اظہارکرتے ہوئے شرط رکھی کہ اگر ایسا ہوا تو وہ احد کیلئے گانا گائیں گی۔

چاندنی اوشین کے ہینڈل سے یہ اکاؤنٹ مناہل نامی خاتون کا ہے جنہوں نے لکھا تھاکہ ، “ اگراحد رضامیرمجھے جواب دیں گے تو میں ان کے لیے سالگرہ کا گانا گاؤں گی“ ۔

خاتون پرستار کی جانب سے ٹویٹ میں اس خدشے کا بھی اظہارکیا گیا تھا کہ وہ جانتی ہیں ایساہوگا نہیں ، لیکن ان کی امیدوں کے برعکس احد نے جواب میں “اب گائیں ’ لکھ کر اپنے سارے فین کلب کو ہی پُرجوش کردیا۔

مناہل کا کہنا ہےکہ سالگرہ تو احد کی ہے لیکن اداکار نے ان کا دن یادگار بنادیا۔

اب ٹوئٹرپراداکار کے نام سے مختلف جذباتی وابستگی ظاہرکرتے کئی ہینڈلزمیں اسی بات کا چرچا ہے۔

مناہل کو خوش قمست گردانتے ہوئے احد کے دیگرمداح منتظرہیں کہ وہ کب گانا گائیں گی۔

دلچسپ بات مناہل کی وضاحتیں ہیں کہ وہ احد کا جواب موصول ہوجانے کے بعد بھی اب تک گانا کیوں نہیں گاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنا پاسپورٹ ری نیو کروانے گئی ہوئی تھیں جب احد کا جواب آیا،اب گانا ریکارڈ کریں گی اور بھیج دیں گی۔

یہ گانا آپ کے لیے ضرورشیئرکیا جاتا لیکن ایسا کرنا ہمارے نہیں، احد کے اختیارمیں ہوگا کیونکہ انکی مداح اسے ڈائریکٹ احد کو ہی بھیجیں گی جو شاید وہ مداحوں کی مزید خوشی کا سامان کرتے ہوئے آپ کے ساتھ بھی شیئرکریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div