Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پولیس تھانے سے دو کروڑ سے زائد کی رقم چوری، مقدمہ درج

برآمد کی گئی رقم 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے۔۔
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 09:36pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی میں پولیس تھانے کے مال خانے سے دو کروڑ سے زائد کی رقم چوری ہوگئی۔

کراچی کے تھانے آرٹلری میدان کے مال خانے میں 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے، جس کو پولیس نے فروری میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے برآمد کیا تھا۔

مذکورہ رقم داؤد پوتا روڈ پر سنار سے ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی، جس میں ان سے 3 کروڑ لوٹے گئے تھے-برآمد کی گئی رقم 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود تھی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ تھانے کے ہیڈ محرر عبداللہ، تفتیشی افسر گوہر محمود اور ڈیوٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے کروڑوں روپے چوری ہونے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں ہیڈ محررعبداللہ تفتیشی آفسر گوہر محمود اور ڈیوٹی گارڈ نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ نے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، جبکہ متعلقہ تھانے کی ذمہ داری ایس پی صدر علی مردان پر ہوتی ہے، شعبہ انوسٹی گیشن نے کیس کی تفتیش میں غفلت کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل تھانے کے مال خانے سے رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

پاکستان

sindh

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div