Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اداکارہ ثنا فخر کا 14 سال بعد اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

اداکارہ نے فخر جعفری کے ساتھ 13 دسمبر 2008 کو شادی کی تھی
شائع 13 اکتوبر 2022 11:20pm

پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر جعفری سے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا فخر نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی کے نشیب و فراز کے بعد میں نے اور فخر نے باعزت طریقے سے کئی سالوں پر محیط اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثنا فخر نے لکھا کہ یہ دل توڑ دینے والا ہے، لیکن میرا کامل یقین ہے کہ خدا کے پاس ہمارے لئے اس سے بہتر ہوگا۔

انہوں نے اپنے شوہر فخر جعفری کو زندگی کے اگلے سفر کے لئے بیسٹ آف لک بھی لکھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا فخر جعفری کے ساتھ 13 دسمبر 2008 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔

Sana fakhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div