Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

فرح خان نے وزیر داخلہ رانا ثنا کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

نوٹس میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
شائع 19 اکتوبر 2022 11:43am

فرح خان کا نام بگاڑنے اور رشوت کے الزامات لگانے پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

فرح خان نے اپنے وکیل کی وساطت سے وزیر داخلہ کو لیگل نوٹس بھجوایا دیا جس میں کہا ہے کہ رانا ثنا نے پریس کانفرنس میں نام بگاڑ کرانہیں مخاطب کیا تھا۔

نوٹس کے متن کے مطابق کئی بار پریس کانفرنس میں رشوت لینے کا بھی الزام لگایا جبکہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

متن میں مزید لکھا ہے کہ راناثنااللہ کے اس عمل سے فرح خان کی شہرت متاثرہورہی ہے۔

قانونی نوٹس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو خبردار کیا کہ 7 روزمیں معافی مانگیں ورنہ ہتک عزت کا دعوی دائرکیا جائے گا۔

Rana Sanaullah

Farah Khan

politics Oct 19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div