Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عبداللہ شاہ غازی: مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی ضمانت مسترد

مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا اس مرحلے پر ضمانت نہیں دی جاسکتی، عدالت
شائع 27 اکتوبر 2022 12:32pm
تصویر وکی میڈیا کامن
تصویر وکی میڈیا کامن

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار11 ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ میں گرفتار11 ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیا اور اس مرحلے پر ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی جبکہ چالان کے بعد ملزمان کا کردار واضح ہوسکے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی اورپولیس پرحملے کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں تھانا بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Sindh Police

Abdullah Shah Ghazi

ATC Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div