Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک خونی مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنرسندھ

سیاست دانوں نے اپنی سوچ نہ بدلی تو یہ لمحہ فکریہ ہوگا، کامران ٹیسوری
شائع 28 اکتوبر 2022 10:28am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کسی ایسے مارچ کا جو خونی ہو متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک کی معیشت اور ملک کو بچانے کا ہے اگر پاکستان کے سیاست دانوں نے اس وقت بھی اپنی سوچ نہ بدلی تو یہ لمحہ فکریہ ہوگا۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے جانب سے نعت خوانی کی محفل میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور معیشت کو بہتر بنانے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لانگ مارچ کے حوالے سے ان کے اپنے دیرینہ ساتھی فیصل واڈا نے جو کچھ کہا ہے وہ عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ اس کی انکوائری کریں پہلے ہی پاکستان دو سال تک کورونا کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار تھا اوپر سے اب بھی سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی محب وطن ہے افواج پاکستان ہو اسٹیبلشمنٹ یا دیگر ادارے ہوں وہ سب ریاست کے ماتحت ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے الفاظوں کے چناؤ میں بہت احتیاط کریں۔

کامران ٹیسوری نے واضح کیا کہ یہ پاکستان کے بیرونی خطرات کا معاملہ ہے سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے آگے بڑھنا ہے۔

Governor Sindh

kamran tesori

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div