راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس انتقال کرگئے

امریکی گلوکار کی عمر 87 برس تھی
شائع 29 اکتوبر 2022 07:15pm

امریکی گلوکار اور راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس 87 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق جیری لی کی اہلیہ جوڈتھ نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

واضح رہے کہ جیری لی لیوس 1935 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے صرف 9 برس کی عمر سے پیانو بجانے کا آغاز کیا۔

’دی گریٹ بالز آف فائر‘ ، ’شی واس مائی بےبی‘، ’انادر پلیس انادر ٹائم‘ جیسے ہٹ نمبر یش کرنے والے جیری لی لیوس کو راک میوزک کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی میں کُل 7 شادیاں کی تھیں، جن سے ان کے 6 بچے ہیں۔