پاکستانی فلم ضرار کب ریلیز ہو گی؟ ایک بار پھر نئی تاریخ سامنے آگئی

فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 11:19pm

پاکستان کی نئی آنے والی فلم ضرار جس کے حوالے سے بار بار تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن پھر فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تاہم اب ایک بار پھر فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

لاہور میں فلم کی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، جہاں شان شاہد نے اپنے مداحوں کو فلم کی نئی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جس میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایکشن ، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم میں شان ، کرن ملک اور ندیم بیگ شامل ہیں۔

اس فلم کے حوالے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ ضرار2020 میں ریلیز ہونا تھی ۔ تاہم رواں برس کورونا کے پھیلاو پر سینما گھروں سے پابندی اٹھائی جانے کے بعد شان کے مداحوں کو اس فلم کا انتظار تھا۔

دوسری جانب 25 نومبر کو ایک اور پاکستانی فلم ٹچ بٹن بھی نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، ٹچ بٹن گیارہ نومبر کو نمائش کے لیے پئیش کیے جانا تھا لیکن فلم کی نمائش کی تاریخ کو بھی آگے بڑھایا گیا ہے۔