اداکارہ زرنش خان کی مداحوں سےدعاؤں کی اپیل
اداکارہ زرنش خان کو اچانک طبیعت کی خرابی کے باعث سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
گزشتہ روز زرنش خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں ۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔
حال ہی میں زرنش خان کو انسٹاگرام پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ اداکار زرنش خان پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں وہ آ ئے روز اپنے کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوتی ہیں۔
رواں برس ایک انٹرویو میں کم عُمری میں شادی کے حوالے سے زرنش خان نے کہا تھا کہ ہمارے یہاں پٹھانوں میں جلدی شادی ہوجاتی ہے، میری شادی بھی 17 سال کی عُمر میں ہوگئی تھی اور یہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔