Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مچھرکالونی قتل کیس: ٹیلی کام کمپنی حکام کی ایس ایس پی کیماڑی سے ملاقات

کمپنی حکام نے کیس کی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا
شائع 02 نومبر 2022 10:45am
مچھرکالونی کا وہ مقام جہاں ٹیلی کام کمپنی کے دونوں  ملازمین کو ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، تصویر: بی بی سی
مچھرکالونی کا وہ مقام جہاں ٹیلی کام کمپنی کے دونوں ملازمین کو ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا، تصویر: بی بی سی

مچھرکالونی واقع کے تناظر میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے حکام کی ایس ایس پی ضلع کیماڑی سے ملاقات ہوئی۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے جنرل منیجر عمران حیدر اور سینئر منیجر سید ریحان علی شاہ کی ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مچھرکالونی قتل کیس: پیش امام کا کردار مثبت تھا، آئی جی

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کمپنی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا ساتھ ہی دونوں ملازمین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

فدا حسین جانوری نے کیس کی تازہ ترین پروگریس کے حوالے سے کمپنی حکام کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ دوران تفتیش اب تک متعدد افراد کی شناخت پریڈ کروا کر عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جن سے دیگر ساتھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مشتعل افراد پائیوڈین کو بیہوشی کی دوا سمجھے

مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کمپنی حکام کو ضروری تجاویز دی گئیں جبکہ فدا حسین جانوری نے کہا کہ ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے والے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مرکزی ملزم گرفتار

اس کے علاوہ نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے حکام نے کیس کی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ساتھ ہی ایس ایس پی کیماڑی کے بروقت اقدامات کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

پس منظر

جمعرات 28 اکتوبر کی صبح مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائشی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو اغوا کار قرار دے کر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا۔ متوفی ایمن سعید جاوید اور اسحاق جمالی دونوں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقے میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔

دونوں کی آمد پر افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے، مجمع نے دونوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

Sindh Police

Machar Colony

SSP Kimari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div