معظم گوندل سپرد خاک، لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

پی ٹی آئی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2022 04:38pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

معظم گوندل کی نمازے جنازہ نانگا والا قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں سرکاری افسران اور پی ٹی آئی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: معظم گوندل عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا تھا، اہلخانہ

اس سے قبل، وزیرآباد میں عمران خان کے مارچ میں شہید ہونے والے معظم گوندل کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ معظم گوندل ایک ماہ قبل کویت سے واپس وطن آیا تھا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معظم عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا تھا، وہ اپنے آبائی گاؤں سے دوستوں کے ہمراہ لانگ مارچ میں شریک تھا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتول معظم تین بچوں کا باپ تھا جو آج لانگ مارچ میں اس کے ہمراہ موجود تھے۔