گلوکار کی پانی کے ٹب میں لاش برآمد

امریکی گلوکار کی عمر 34 برس تھی
شائع 07 نومبر 2022 11:48pm

معروف امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے 34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں اُن کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انہیں گلوکار کے گھر سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی پولیس اہلکار صبح 10 بج کر 58 منٹ پر کارٹر کے گھر پہنچے تو وہاں اُنہیں گلوکار کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے تاہم ابتدائی طورپر اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔