فیکٹ چیک: کیا یومِ اقبال کی تعطیل کا جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا؟
یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز بدھ کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عام تعطیل سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام گردش کرنے لگا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاق نے جعلی نوٹیفکیشن زیرگردش کرنے کے باعث بعدِ ازاں چھٹی کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وزارت داخلہ اس ضمن میں تحقیقات کرے گی تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس پیغام کا آغاز کب اور کہاں سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کے اعلان کے بعد صوبائی حکومتیں بھی میدان میں آگئیں جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام سرکاری اداروں کے دفاتر بند رہیں گے تاہم کل سپریم کورٹ معمول کے مطابق کام جاری رکھے گا۔
تاہم آج نیوز کی جانب سے فیکٹ چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم آفس کا عام تعطیل کے حوالے سے اعلان درست تھا اورحکومت نے سوشل میڈیا پر غلط خبر گردش کرنے کے باعث 9 نومبرکوعام تعطیل نہیں دی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔