Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں طلاق ہوگئی

اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں
شائع 08 نومبر 2022 11:31pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار جوڑی مدیحہ رضوی اور شوہر حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔

مدیحہ رضوی نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے طلاق کے بارے میں بتایا، اداکارہ نے لکھا کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا، ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے۔

انہوں نے لکھا کہ آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ ہم اپنے راستے ایک دوسرے سے جدا کر لیں تاہم بیٹیوں کے لیے ہم ایک خاندان کی طرح ساتھ رہیں گے۔

مدیحہ رضوی نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میری بیٹیوں اور ہماری رازداری کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاوں میں یاد رکھیں ۔

اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔

Rasheed Naz

Hassan Noman

Madiha Rizvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div