نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

نوازشریف کو سفارتی پاسورٹ پانچ سال کیلئے جاری۔
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 06:56pm
Breaking | Government issued diplomatic passport to Nawaz Sharif | Aaj News

وفاقی حکومت نے نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم ریلیف دیتے ہوئے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔

جتنے بھی سابق وزراء اعظم ہیں وہ سب ہی سفارتی پاسپورٹ کے اہل ہوتے ہیں اور اسی حیثیت سے نواز شریف کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

نواز شریف کو ایک ایسے وقت میں سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جب ان کی پاکستان واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو سفارتی پاسورٹ پانچ سال کیلئے جاری کیا گیا ہے، جو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے نواز شریف کو بھجوا دیا گیا۔

پاسپورٹ کل تک نواز شریف کو مل جائے گا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ سابق حکومت نے اشتہاری ہونے پر منسوخ کردیا تھا۔

حکومت نواز شریف کو رواں سال عام پاسپورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے جس کی مدت دس سال ہے۔