جم میں دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی اداکار چل بسے
وہ بھارتی ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘کے کردار سے بےحد مشہور تھے
مشہور بھارتی ٹی وی ڈر امہ کسوٹی زندگی سے مشہور ہونے والے اداکار سدھانت ویر سوریاونشی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
بھارتی ٹیلی ویژن کے ادکار سدھانت سوریاونشی جم میں ورزش کے دوران اچانک گر پڑے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ ان کی موت کا سبب بنا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
سدھانت فٹنس کے کافی شوقین تھے اس حوالے سے وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے تھے۔
بھارتی سدھانت ویر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے ’کسم‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘ سے کیا جس میں اپنے کرداروں کے لیے وہ بےحد مشہور تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا، مشہور گلوکار کے کے اور کامیڈین راجو شری واستو بھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔